مسیحی وفد کی اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات،اقلیتوں کے حقوق اور قانونی اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال
4 جون 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور پالیسی سازی میں تمام برادریوں کی رائے کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسے معاشرے کے فروغ کے لیے کوشاں ہے جہاں ہر شہری بلاامتیاز قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔