پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
2 مئی 2026
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ خطرناک دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبداللطیف نامی ملزم کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حراست میں لیا گیا، جسے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔