آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی نے 85، جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز بنائے۔ جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی تھی۔

آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔