ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کا تیسرا ایڈیشن تین سے اٹھارہ اکتوبر تک شارجہ اور دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان سمیت 7ممالک کے سابق سٹار کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے، پاکستان چیمپئنز ٹیم کی تیاریوں اور انڈیا کے خلاف اہم میچ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کی چیمپئنز ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔کرکٹ فینز کو ماضی کے معروف اور سٹار کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان چیمپئنز کے آنر کامل خان کے مطابق پاکستان کی ٹیم 30 ستمبر کو دبئی روانہ ہوگی جبکہ اسکواڈ کا اعلان 28 ستمبر کو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مہنگی یا سستی، اوگرا کا ستمبر 2026 کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان ۔۔ ؟
کامل خان کے مطابق پاکستان چیمپئنز کے اعزاز میں 29 ستمبر کو لاہور میں سینڈ آف تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ لیگ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان 10اکتوبر کو ہوگا۔ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو چکی ہے۔













جمعرات 24 ستمبر 2026 

