صدرِ مملکت کی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ انڈر نائنٹین ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کپتان، کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجتماعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ جیت آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی پر بھی مبارکباد دی اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور وہ مستقبل میں بھی ایسی شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔