گھوٹکی، رشتے کے تنازع پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق

Calender Icon پیر 22 دسمبر 2025

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خانپور مہر میں پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرین صلح کے لیے مخالفین کے گھر آئے تھے جہاں ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔