سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ

Calender Icon ہفتہ 17 جنوری 2026

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ہوا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش رہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔