وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب کوفون، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

Calender Icon بدھ 4 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس اور لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور لبنان کے وزرائے اعظم نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور ڈی اسکیلشن پر زور دیا۔

لبنان سے اظہارِ یکجہتی پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔