اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کردی، ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon اتوار 5 اکتوبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں حماس کو آگاہ کردیا گیا ہے، حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہوجائے گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوجائے گا۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔

دوسری جانب مصری میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات آج اور پیر کو ہوں گے۔