ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم پوسٹ شیئر کر دی

Calender Icon اتوار 29 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حالیہ پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دی۔
اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے اور روزانہ دو جہاز اس اہم تجارتی گزرگاہ سے عبور کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے اس پوسٹ کے اسکرین شاٹ کے ساتھ کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے اور اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے۔
اسحاق ڈار نے بھی اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے اجتماعی کوششیں مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی خطے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔