ایران جنگ پر مواخذے سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع کو نئی ہزیمت کا سامنا

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

ایران جنگ پر مواخذے سے بچنے والے امریکی وزیردفاع کو نئی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔

محافظ نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth)کو ویٹرنز ڈے کی تقریب میں شرکت کے دوران قبرستان میں آنے کے ادب و آداب سکھا دیے۔

مزیدپڑھیں:کوہاٹ حملہ، وزیراعظم کا 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیٹ ہیگسیتھ اپنی اہلیہ اور عملے کے ہمراہ قبر کے سامنے بنی سیڑھیوں پر تصاویر بنوا رہے تھے، تصویر لینے کے بعد وہاں قہقہہ بلند ہوا تو محافظ اہلکار نے بلند آواز میں چیخ کر کہا کہ قبرستان آنے والے تمام افراد خاموشی اور احترام برقرار رکھیں۔


یاد رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کو ایران جنگ کے معاملے پر مواخذے کی کارروائی کا بھی سامنا رہا تاہم وہ اس کارروائی سے بچ گئے۔