بلوچستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش(Rain) اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ موسمیاتی سسٹم کے زیرِ اثر رات کے اوقات میں صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے اور بارش برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آج رات ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران جنگ پر مواخذے سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع کو نئی ہزیمت کا سامنا

اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی شہر کراچی میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔