کراچی: مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، صارفین پریشان

Calender Icon پیر 6 اپریل 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں سے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ان علاقوں میں ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد اور ناظم آباد شامل ہیں۔

دیگر علاقوں میں فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس سے بھی گیس کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔