ناکہ بندی سے جلد 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے، قالیباف

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکابندی کے بیان پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف(baqir qalibaf) نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔

انہوں نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو، کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں، اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں۔ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔

مزیدپڑھیں:لاہور: داتا دربار کا تعمیری کام، ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق

ایرانی وفد نے کہا کہ ہم نے ایران کی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔