سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ مرمت (cable)کیلئے ایک ہفتہ درکار ہوگا۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کا کام آج شروع کیا جائے گا۔ مرمتی کام 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پوپ لیو کا جوتے اتار کر الجزائر جامع مسجد کا دورہ، مذہبی روادری پر زور
مرمتی کام کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت سروس میں کمی یا سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین کو ممکنہ پریشانی کے باعث پیشگی آگاہ کیا جا رہا ہے۔












منگل 14 اپریل 2026 