پاکستان بھر کی صرافہ(gold) مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے؟ ایرانی صدر نے بتا دیا
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالرز اضافے سے 4776 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔












منگل 14 اپریل 2026 