یورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانس

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

فرانسیسی ٹی وی(TV) سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی ممالک جن میں بیلجیئم، نیدر لینڈز اور فرانس شامل ہیں ان کے پاس آبنائے ہرمز کو بارودی مواد سے پاک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے تاکہ اس پر سے جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت ممکن بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی مکمل صلاحیت ہے اور جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنانا کوئی جرم نہیں، ہم اسی پر آج پیرس میں مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:لبنان اسرائیل جنگ بندی ایک تاریخی دن، اچھی چیزیں ہو رہی ہیں: ٹرمپ کا اظہار اطمینان

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ صدارت میں تقریباً 40 ممالک کا اجلاس آج منعقد ہونے جارہا ہے جس کا مقصدامریکا کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے قریبی اتحادی آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔