وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، کامیاب دورے پر مبارکباد

Calender Icon ہفتہ 18 اپریل 2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور حالیہ اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے حالیہ دوروں اور موجودہ سکیورٹی و انتظامی صورتحال پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف دورۂ ترکیہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اپنے غیر ملکی دوروں کی تکمیل کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سینیئر ایڈوائزر پنجاب علی ڈار نے کیا۔

یہ دورے پاکستان کے سفارتی تعلقات اور علاقائی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔