ایم کیو ایم انٹرا پارٹی انتخابات سے لاعلم تھے، مصطفیٰ کمال

Calender Icon ہفتہ 18 اپریل 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال (Mustafa Kamal) نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا کے ذریعے اس معاملے کا علم نہ ہوتا تو ممکنہ طور پر بڑی بے ضابطگیاں سامنے آ سکتی تھیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، کامیاب دورے پر مبارکباد

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اکتوبر تک دی گئی مہلت کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پارٹی میں شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری اصولوں کے مطابق اپنے اندرونی انتخابات منعقد کرے گی تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔