گانسو،چین میں ایک 81 سالہ خاتون کو مضبوط ترین ماں قرار دیا گیا ہے۔ہاتھوں اور پیروں کے بغیر پیدا ہونے والی خاتون نے اپنے3 بچوں کی پرورش کی۔معمر خاتون (aged women)کی کہانی نے انٹرنیٹ صارفین کے دلوں کو پگھلا دیا۔
سالہ وانگ یوشی کا تعلق چین کے صوبے گانسو کے علاقے بیان سے ہے اور وہ پیدائشی طور پر ہاتھوں پیروں سے محروم81 ہیں۔درحقیقت وہ عمر کی تیسری دہائی تک کسی باضابطہ نام سے بھی محروم تھیں۔
ان کے 38 سالہ بیٹے زینگ لائی ہو نے بتایا کہ میری ماں پیدائش سے ہی ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہیں اور 20 سال کی عمر تک تو ان کا کوئی نام بھی نہیں تھا، جب 27 سال کی عمر میں ان کی میرے والد سے شادی ہوئی تو ان کا نام وانگ یوشی رکھا گیا۔
وانگ یوشی نے 3 بچوں کو جنم دیا جن میں ایک بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔اس خطے میں کاشتکاری روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے تو ان کے شوہر اکثر گھر سے باہر رہتے تھے تو وانگ یوشی بچوں کی نگہداشت اور گھر کے کام خود کرتی تھیں۔
ان کے بیٹے نے بتایا کہ ہماری ماں کپڑے دھونے، کھانا پکانے اور دیگر کاموں کو بہترین انداز سے کرتی تھیں۔کھانا پکانے کے لیے وہ ایک اسٹول سے جسم کو حرکت دیتی تھیں اور پھر آٹا گوندھنے اور سبزیاں کاٹنے کا کام منہ سے کرتیں۔
وہ اپنے منہ سے کپڑے سینے کا کام بھی کرتی تھیں اور کھانے کے لیے وہ چوپ اسٹکس کو دونوں کہنیوں کے درمیان دبا لیتی تھیں۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا 26واں سیشن، وزیراعظم کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، فافن رپورٹ
وانگ یوشی نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت صرف میں ہی بچوں کا خیال رکھتی تھی اور زندگی بہت مشکل تھی، مگر کبھی شکایت نہیں کی اور کبھی بھوکے نہیں سوئے۔
اب ان کے تینوں بچوں کے اپنے خاندان ہیں جبکہ ان شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔وانگ یوشی اب اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔انہیں ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہے مگر مجموعی طور پر صحت اچھی ہے۔












اتوار 19 اپریل 2026 