جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

اجلاس میں ایران کی مذاکرات میں شرکت یقینی بنانے کے لیے روابط جاری (dilogues)رکھنے پر بھی اتفاق

ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا،وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

پاکستان کا ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ایران کی مذاکرات میں شرکت یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

یاد رہے کہ امریکہ ، ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، فریقین کے سخت گیر مؤقف کے باوجود پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔

ہر نئی پیش رفت پر پاکستانی قیادت کی جانب سے متعلقہ فریق سے فوری رابطہ کیا جا رہا ہے، امید برقرار تاہم حتمی سمجھوتے کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:غزہ ، مزاحمت کاروں اور اسرائیل نواز ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپ، ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

امریکی اور ایرانی سفیر کی امن کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی ۔