غزہ ، مزاحمت کاروں اور اسرائیل نواز ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپ، ویڈیو وائرل

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

(videos)غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل نواز ملیشیا اور حماس کے مزاحمت کاروں کے درمیان چھڑپیں ہوئیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رہائشیوں اور حماس ذرائع کے مطابق آج خان یونس کے مشرق میں حماس کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہونے والے اسرائیلی حمایت یافتہ ملیشیا کے ارکان اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق جب ملیشیا کے ارکان پسپائی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو ایک حماس جنگجو نے ان کی گاڑی پر اینٹی ٹینک گرینیڈ داغا۔

عینی شاہدین اور ایک حماس ذریعے کے مطابق زوردار دھماکے سے ملیشیا ارکان کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:ہاریوں کیلئے بڑا ریلیف، وزیراعلیٰ سندھ کا گندم فروخت کی حد ختم، فوری ادائیگیوں کا فیصلہ

خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سیاہ یونیفارم پہنے اور اے کے رائفلیں اٹھائے مسلح افراد کو مشرقی خان یونس میں حماس کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

ویڈیو میں ملیشیا ارکان کو شہریوں کو دور رکھنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نواز ملیشیا اسرائیلی کنٹرول میں کام کرنے کے باعث مقامی سطح پر غیر مقبول بھی ہیں۔