لارڈ مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تقرری کس نے کی؟ برطانوی وزیراعظم بھی لاعلم

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

جانچ کے طریقہ کار میں ناکامی کے باوجود لارڈ مینڈلسن(Lord Mendelssohn) کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر(Keir Starmer) کو مشکل میں ڈال دیا ۔

کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ایپسٹین اسکینڈل میں شریک پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں، حکام سے کہا ہے کہ پتا کریں کہ یہ فیصلہ کس نے کس بنیاد پر کیا؟

کنزرویٹیو لیڈر کیمی بیڈینوک نےکہا کہ وزیر اعظم دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا کر ان کے کیرئیر ختم کر رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:ایسے کسی بھی شخص کو گرفتار کرینگے جسکے بین الاقوامی عدالت سے وارنٹ نکلے ہوں: وزیراعظم ہنگری

مزید براں وزیراعظم کو جھوٹا کہنے پر 2 اراکین زارا سلطانہ اور لی اینڈرسن اجلاس سے باہر کردیے گئے۔