ایسے کسی بھی شخص کو گرفتار کرینگے جسکے بین الاقوامی عدالت سے وارنٹ نکلے ہوں: وزیراعظم ہنگری

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار(Péter Magyar ) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) کی گرفتاری پر کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔

 پیٹر میگیار سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم  نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟

اس پر  پیٹر میگیار نے جواب دیاکہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔

مزیدپڑھیں:تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کیلئے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان نے شروع کیا تھا۔

ہنگری کے  وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔