پیپل میگزین کا بڑا اعلان، خوبصورتی میں ’’ این ہیتھوے‘‘سب پر بازی لے گئیں

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

نامور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا ہے۔این نے انسٹاگرام پر پیپل میگزین (people magzine)کا کور شیئر کیا اور اس اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔

انٹرویو میں اپنی 2006 کی فلم دی ڈیول ویئرز پراڈا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 44 سالہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ کے باوجود یہ فلم آج بھی ان کے لیے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی نہایت پرجوش انداز میں تذکرہ کیا اور کہا ایملی بلنٹ شاندار انسان ہیں، اسٹینلے بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب جب کہ میرل اسٹریپ کے بارے میں، یہ نہیں کہتی کہ میں ان کی کتنی عزت کرتی ہوں مگر وہ حقیقتا قابل احترام ہیں وہ ایسی شخصیت ہیں جن کی میں دل سے تعریف کرتی ہوں۔

گزشتہ سالوں کے دوران این کو کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز

ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا، وہ 2015 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل تھیں۔