لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی (peshwar zalmi) کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔ جیسن روئے 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اعظم خان نے 35 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے اننگز کی آخری 3 گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:خطروں کا کھیل، کروڑوں کی کمائی: چینی لڑکی اور ہزاروں سانپوں کی انوکھی کہانی
اس کے علاوہ محمد باسط، افتخار احمد، سفیان مقیم اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ 18 سالہ علی رضا پی ایس ایل کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں بولر ہیں۔












بدھ 22 اپریل 2026 