راولپنڈی اور اٹک میں ہیوی ٹریفک کی بندش کے باعث ریفائنری میں خام تیل نہیں پہنچ پارہا،(crude oil) فوری ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہوجائے گی۔
راولپنڈی اور اٹک میں ہیوی ٹریفک 24 گھنٹے بند ہونے کے باعث اٹک ریفائنری کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کردیا گیا۔سی ای او اٹک آئل ریفائنری
اٹک ریفائنری میں خام تیل کی شدید قلت ہے اور 4 دن سےخام تیل کی سپلائی کمی سے ڈسٹیلیشن یونٹ بندکردیاگیا۔ریفائنری حکام نے بتایاکہ فوری ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہوجائے گی۔
ریفائنری کی بندش سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پرجیٹ فیول کی قلت کاخدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کی بطور سربراہ جے سی آئی لاہور تقرری کا فیصلہ
دوسری جانب ریفائنری سی ای او عادل خٹک کے مطابق ٹریفک پابندیوں کےباعث خام تیل اورمصنوعات کی ترسیل متاثرہے ، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بحران شدت اختیار کرسکتاہے۔












بدھ 22 اپریل 2026 