پی ایس ایل 11: مسلسل شکست کے بعد راولپنڈیز بالآخر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد راولپنڈیز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔(first victory)

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

جعمرات کو پی ایس ایل 11 کے 34 ویں میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 137رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈیون کونوے 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد

رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 اور ڈیرل مچل 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ بنائے۔

مزید پڑھیں:امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی تباہ کردے، ٹرمپ

یوں پی ایس ایل 11 میں مسلسل 8 میچوں میں ناکامی کے بعد راولپنڈیز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔