تہران ،ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات (more details)نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی: امریکی میڈیا
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو موصول ہو گئی ہے۔
حامد رضا کا کہناتھا کہ رقم مرکزی بینک کے اکاونٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے ، دونوں جہاز ایرانی ساحل پر منتقل کر دیئے گئے۔
امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پرایک اور جہازکو قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق بحری جہاز بحرِ ہند میں ایران سے تیل لے جارہا تھا ۔
مزید پڑھیں:مریم نواز سے ڈاکٹر حسنات کی ملاقات،جے آئی سی ڈین کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
سینٹ کام نے اکتیس بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرنے کا دعوی بھی کیاہے، اور کہا کہ آبی گزر گاہ سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں ۔












جمعرات 23 اپریل 2026 