پی ایس ایل 11 کا پہلا ایلیمینیٹر: حیدر آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

آج کے میچ کیلئے حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر اور فاتح ٹیم جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایلیمینیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔

پشاور زلمی نے گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔