’’4 سالہ عروج کو زوال‘‘، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10ڈالر فی بیرل کمی

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

واشنگٹن مین4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں کروڈتیل کی قیمتوں (cured oil prices)میں کمی آگئی ہے جسے عالمی توانائی بحران کا حل سمجھا جا رہا ہے۔

ایران کے خلاف مزید جنگی کارروائیوں پر غور ، ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث آج تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

تاہم اب عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124ڈالر سے کم ہوکر 114ڈالر فی بیرل پر آگیا، ڈبلیو ٹی آئی 110 ڈالر فی بیرل سے 104ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا بھی متاثر ہوا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ،2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 8 سینٹ اضافے کے بعد 4 ڈالر30سینٹ فی گیلن ہوگئی۔ ڈیزل کی اوسط قیمت 5 ڈالر50 سینٹ فی گیلن دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں ترقی اور میرٹ پر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت، ایم کیو ایم رہنما

امریکی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی ڈرائیورزکے اخراجات بھی 44 فیصد بڑھ گئے ہیں۔