ناقابلِ تسخیر دفاع ، پاک فوج کا دشمن کو دو ٹوک پیغام

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت پاک فوج(Pakistan Army) نے اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کا ایک بار پھر عملی مظاہرہ کیا ہے، جسے دفاعی ماہرین ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر(General Syed Asim Munir) نے یکم مئی 2025 کو ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تربیتی مشقوں اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں کے استعمال، مربوط حکمت عملی اور میدانِ جنگ میں فوری ردعمل کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
عسکری قیادت نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کرے گا، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدپڑھیں:معرکہ حق کوایک سال مکمل،خیبر پختونخواکےعوام کاپاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کاواضح پیغام
دفاعی ماہرین کے مطابق پاک فوج کی مربوط جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت اسے خطے میں ایک مضبوط دفاعی قوت بناتی ہے، جو ماضی میں بھی متعدد مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی مشقیں نہ صرف فوجی تیاریوں کو مزید مؤثر بناتی ہیں بلکہ علاقائی استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح افواج ہر لمحہ چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں، اور ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہیں۔