امریکا میں دفاعی شعبے سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی فضائیہ نے صدر (Donald Trump) کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی سے انٹرسیپٹر ڈرونز خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی جریدے Bloomberg کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے نہ صرف دفاعی صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ دفاعی مصنوعات میں استعمال ہونے والی دھاتوں کے لیے امریکا کا چین پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ساتھ انٹرسیپٹر ڈرونز کی فراہمی کا معاہدہ طے کر لیا ہے، تاہم ڈرونز کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔
کمپنی کے شریک بانی Brett Velicovich نے اس معاہدے کو مکمل طور پر میرٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی ادارے کسی کمپنی کا انتخاب اس کے سرمایہ کاروں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی ضروریات کے مطابق کرتے ہیں۔
یہ جدیدڈرون،جسےگارڈین-2کا نام دیا گیا ہے، کم لاگت، نیم خودکار اور تیز رفتار ہے، اور اسے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں ایرانی ساختہ “شاہد” طرز کے حملہ آور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ Eric Trump کی دولت گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 190 ملین ڈالر سے بڑھ کر 280 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس نے اس معاہدے پر مزید بحث کو جنم دیا ہے۔












جمعہ 1 مئی 2026 