سعودی عرب(Saudi Arabia) نے حج (Hajj)کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی۔
اس نئی پالیسی کے تحت اب 15 سال سے کم عمر افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکیں گے۔
نئی سعودی پالیسی سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب 3 مئی 2026ء سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 27 مئی 2026ء تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمینِ حج سعودی عرب کے سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔
سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزیدپڑھیں:‘چیٹ جی پی ٹی’ سے کی گئی گفتگو قتل کیس میں اہم ثبوت بن گئی
سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئر پورٹس کو ہدایت کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئر پورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔












ہفتہ 2 مئی 2026 