سابق اداکارہ و میزبان جاناں ملک(Jana Malik) نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کردی۔
جاناں ملک، جو طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہی ہیں اور مختلف مثبت و منفی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اپنی ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں والدہ کے علاج کے مختلف مراحل شیئر کیے، جن میں رضامندی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے لے کر اسپتال میں داخلے تک کے لمحات شامل تھے، اس دوران وہ جذباتی بھی ہو گئیں اور والدہ کی سرجری کے وقت آبدیدہ نظر آئیں۔
View this post on Instagram
جاناں ملک نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صارفین نے ان کے لیے ہمت اور صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی والدہ کو جلد صحتیاب کرے۔
مزیدپڑھیں:میری نقل اتارنے والی ویڈیو نے مجھے افسردہ کیا: بشریٰ انصاری












اتوار 3 مئی 2026 