میری نقل اتارنے والی ویڈیو نے مجھے افسردہ کیا: بشریٰ انصاری

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ وائرل ہونے والی اپنی نقل (مِمکری) پر خاموشی توڑتے ہوئے تفصیلی مؤقف پیش کر دیا۔

بشریٰ انصاری نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ماضی میں بھی چند معروف شخصیات کی نقل کی ہے، تاہم میرا انداز ہمیشہ باوقار اور فنکارانہ رہا ہے۔

ان کے مطابق میں نے نور جہاں، مسرت نذیر، سلمیٰ آغا اور طاہرہ سید کی نقل ان کے معیار کے مطابق کی، جس میں نا کوئی ذاتی حملہ تھا اور نا ہی تضحیک کا عنصر شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری نقل میں مزاح ضرور ہوتا تھا لیکن وہ کسی کی تذلیل کے لیے نہیں بلکہ فن کے اظہار کے لیے کیا جاتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ حالیہ وائرل ہونے والی نقل میں استعمال ہونے والے الفاظ غیر مہذب اور اسکرپٹ نامناسب تھا، جس نے مجھے افسردہ کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وینا ملک نے میری نقل بخوبی کی تھی جس پر میں نے خود ان کی تعریف بھی کی، حالانکہ دیگر فنکاروں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدپڑھیں:پشاور زلمی پانچویں بار ’پی ایس ایل ‘ فائنل کھیل رہی ہے

انہوں نے کہا کہ میں بڑے دل کی مالک ہوں اور اچھے کام کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے ناہید اختر کی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن خود ہی اسے مسترد کر دیا کیونکہ میں ان کے انداز کو مکمل طور پر پیش نہیں کر سکی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ نقل حد سے نیچے تھی، اس کی کارکردگی بھی کمزور تھی اور اسے کسی صورت فنکارانہ یا مثبت مزاح قرار نہیں دیا جا سکتا۔