افریقہ، فوجی مشقیں، 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ، سرچ آپریشن شروع

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

 مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں (army warfares)کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے مراکش اور دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ دونوں فوجی اہلکار ’افریقن لائن‘ نامی سالانہ فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں:امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، مراکش اور مشقوں میں شریک دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں تلاش کا عمل جاری ہے۔