حیدرآباد کنگز مین کو شکست، پشاور زلمی فاتح پی ایس ایل بن گئی

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

لاہور، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کیخلاف حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔(beating line)

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔

حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

مزید پڑھیں:میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، علی ظفر ہرجانہ کیس میں نئی پیشرفت

پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور نے ہمیشہ ہی ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا، ہم اپنے پلان کو نافذ کرنا یقینی بنائیں گے۔کپتان حیدرآباد کنگزمین مارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔