قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم(Babar Azam) اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورۂ بنگلا دیش کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔
بابر اعظم اورخرم شہزاد پشاور زلمی کا حصّہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں گئے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اور اب آج رات گئے ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
بابر اعظم اورخرم شہزاد کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یاسر حسین نے پاکستانی ڈراموں کے زوال کی وجہ بھارت کو قرار دے دیا
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ڈھاکا میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا۔












پیر 4 مئی 2026 