پاکستانی کرکٹر عثمان طارق (usman tariq)نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
واروکشائر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطورغیرملکی کھلاڑی “واروکشائر بیئرز” اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس موقع پرعثمان طارق نے خوشی اور جوش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ کی اس معروف ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اوراپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، یہ موقع ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کریں گے، جو ان کے بین الاقوامی کیریئر کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:انڈونیشیا کے آسمان پر قوسِ قزح جیسے بادل، قدرت کا حیرت انگیز معجزہ وائرل
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستانی کرکٹر کے لیے عالمی سطح پر نئی کامیابیوں کے دروازے کھول سکتا ہے۔












منگل 5 مئی 2026 