جینریشن پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کیخلاف شاندار فتح کا آنکھوں دیکھا حال بتا کر فخر کا اظہار کیا
معرکہ حق پرجینریشن پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیرثبوتوں اور شواہد کے پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا دئیے۔ بی جے پی حکومت نے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے پہلگام فالس فلیگ کو بیرونی رنگ دیا۔
جینریشن پاکستان نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے پاکستان پر حملہ کیا جو اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ بہادر اور پیشہ ور پاکستانی افواج کی صلاحیتوں پراعتماد ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی خوف نہیں تھا۔
مزیدپڑھیں:قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
جینریشن پاکستان نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت پرمنہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے چھکے چھڑا دئیے۔ پاک فضائیہ کے جری شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ان کی ٹیکنالوجی کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔












جمعرات 7 مئی 2026 