آپ ملک کا سرمایہ ہیں، قومی کرکٹر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے باجود چالان سے بچ گئے

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عرفان نیازی(Irfan  Niazi) کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر وارننگ مل گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈن نے ایک گاڑی کو روکا جس میں عرفان خان نیازی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔

وارڈن نے ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہ لگانے سے متعلق سوال کیا تو اسی اثناء میں انہیں پتا چلا کہ گاڑی میں عرفان نیازی بھی بیٹھے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بابر اعظم واقعی انجرڈ یا وجہ کوئی اور؟ فیصل اقبال کی ذو معنی پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

وارڈن نے ان سے کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں سیٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر چالان کیے جانے دیا۔