مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ نیٹ ورک بے نقاب، 18 افراد گرفتار

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

مکہ مکرمہ (Mecca) میں حج انتظامات کے دوران جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے بتایا گیا ہے، اور یہ گروہ غیرقانونی طور پر جعلی حج پرمٹ تیار کرنے اور ان کے استعمال میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

روس میں یومِ فتح کی مناسبت سے فوجی پریڈ، تقریب محدود پیمانے پر منعقدمزید پڑھیں؛

حکام نے بتایا کہ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ افراد اور روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب حج آپریشن کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے اب تک 207 پروازوں کے ذریعے 52 ہزار 195 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جو مجموعی سرکاری حج کوٹے کا تقریباً 44 فیصد بنتا ہے۔

ترجمان کے مطابق 135 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 72 پروازیں جدہ کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کر چکی ہیں۔ حج آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور مزید پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں۔