کراچی (Karachi) میں شیڈول نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کو شدید گرمی کی لہر کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ 14 سے 17 مئی تک منعقد ہونا تھا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے مطابق بعض ڈپارٹمنٹس نے سخت موسمی حالات کے پیش نظر ایونٹ کو موخر کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم کئی یونٹس مقررہ شیڈول کے مطابق مقابلوں کے لیے تیار تھے۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے حتمی فیصلہ فیڈریشن کے صدر کے سپرد کیا، جس کے بعد ایونٹ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔
فیڈریشن کے مطابق اب 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں منعقد کی جائے گی، تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر اور محفوظ موسمی حالات میں مقابلوں کا موقع فراہم کیا جا سکے۔












ہفتہ 9 مئی 2026 