کراچی: اے ٹی ایم خرابی پر صارف کو ذہنی اذیت، نجی بینک پر جرمانہ

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ (Consumer Protection Court) نے اے ٹی ایم مشین کی خرابی کے باعث صارف کو پیش آنے والی ذہنی اذیت کے کیس میں نجی بینک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2019 میں اے ٹی ایم استعمال کے دوران کارڈ مشین نے ضبط کر لیا تھا اور رقم بھی موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث صارف کو شدید پریشانی، شرمندگی اور وقت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں؛سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ

بینک نے کیس میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ کنزیومر کورٹ کو اس معاملے کا دائرہ اختیار حاصل نہیں، تاہم عدالت نے یہ دلیل مسترد کر دی۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ مالی نقصان ثابت نہیں ہوا کیونکہ رقم واپس مل گئی تھی، لیکن صارف کو ہونے والی ذہنی اذیت اور وقت کے ضیاع کا ازالہ ضروری ہے، اس لیے بینک کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

عدالت کے مطابق صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا مالی اداروں کی ذمہ داری ہے اور تکنیکی خرابی کی صورت میں بھی صارف کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔