سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنرز کو 20 مئی تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: سی ڈی اے کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایتمزید پڑھیں؛
حکام نے متعلقہ محکموں کو تاکید کی ہے کہ تمام مالی اور انتظامی اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ ملازمین کو عید سے قبل ان کی ادائیگیاں یقینی طور پر مل سکیں۔
حکومت کے اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو بروقت پورا کرنا ہے۔












ہفتہ 9 مئی 2026 