معروف بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ (Diljit Dosanjh) نے سیاست میں آنے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے فن اور موسیقی کے ذریعے ہی لوگوں کو محظوظ کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہیں بھارت کی ریاست پنجاب کی سیاست میں ایک ممکنہ نئے چہرے کے طور پر سامنے لانے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں سول سوسائٹی کے کچھ افراد اور ریٹائرڈ فوجی و بیوروکریٹس شامل تھے۔ اس مہم کی قیادت ریٹائرڈ بیوروکریٹ ایس ایس بپورائی کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں؛کراچی: اے ٹی ایم خرابی پر صارف کو ذہنی اذیت، نجی بینک پر جرمانہ
دلجیت دوسانجھ نے اس پیشکش پر مختصر اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپنی توجہ صرف اپنے فنی کام پر رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہے اور وہ اسی شعبے میں خوش ہیں۔
ان کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے بھی مثبت انداز میں دیکھا گیا، جن کا کہنا تھا کہ دلجیت اپنے فنی کیریئر میں ہی اپنی اصل پہچان رکھتے ہیں اور اسی میں انہیں کامیابی جاری رکھنی چاہیے۔












ہفتہ 9 مئی 2026 