امریکی ٹی وی اسٹار، ماڈل و اداکارہ کِم کارڈیشین (actress kim kardation)مدرز ڈے پر جیل میں قید خواتین کی مدد کے لیے پہنچ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ کِم کارڈیشین دو فلاحی تنظیموں کے ہمراہ ریاست کیلیفورنیا کی جیل میں قید 50 خواتین کی مدد کے لیے پہنچیں تاکہ یہ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منا سکیں۔

اس حوالے سے کِم کارڈیشین نے کہا کہ کئی مجبور خواتین ایسی ہیں جو کئی سال سے اپنے بچوں اور خاندان والوں سے دور ہیں، جنہیں ہم عام طور پر عام سی بات سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 8 جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26 زخمی
کِم کارڈیشین نے اس موقع پرآرگنائزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ان کا تعاون میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جن کی وجہ سے قیدی خواتین اپنے بچوں کو تھام سکیں گی، ان کے ساتھ مسکرا سکیں گی اور دوبارہ اپنے خاندان سے مل سکیں گی۔














اتوار 10 مئی 2026 