شامی صدر احمد الشرع نے اپنے بھائی مہر الشرع(mehar alsharah) کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا
دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے سرکاری عہدوں میں ردوبدل کے دوران اپنے بھائی کو بھی اہم عہدے سے ہٹا دیا۔مہر الشرع کی تقرری نے سابق شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت کی یاد تازہ کر دی تھی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع دمشق میں صدارتی سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اور ان پر اقربا پروری کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مہر الشرع کی تقرری نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے دور حکومت کی یاد تازہ کر دی تھی۔
صدر احمد الشرع نے ایک نئے حکم نامے کے تحت سابق گورنر حمص عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو صدارتی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ جو اب مہر الشرع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مہر الشرع کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اداکارسی جوزف وجے کاوزیر اعلیٰ بنتے ہی فوراً استعفیٰ، تمل ناڈو اسمبلی کی رکنیت کیوں چھوڑ دی؟
مہر الشرع پیشے کے اعتبار سے معالج ہیں اور اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔














اتوار 10 مئی 2026 