اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے اندر مستقل فوجی دستوں(permanently american troops deployed) کی تعیناتی کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔اسرائیل میں اس وقت تعینات امریکی افواج کہیں نہیں جائیں گی، ذرائع
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کے مستقبل میں ایک بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ توقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں اگلا امریکی اڈہ اسرائیل کے اندر ہی ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار یسرائیل یایوم نے ایک سینیئر سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل میں اس وقت تعینات امریکی افواج کہیں نہیں جائیں گی۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جاری بات چیت اس فوجی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی منظرناموں پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ محض مشترکہ مشقوں یا عارضی تعیناتی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ریکو ڈک منصوبے پر اہم پیشرفت، بیرک کمپنی تکمیل کیلئے پرعزم،علی پرویز ملک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیر بحث تجاویز میں جدید امریکی فضائی دفاعی بیٹریاں تعینات کرنا اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کو مستقل طور پر تعینات کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فوجی اور لاجسٹک اجزاء سے متعلق بھی تجاویز ہیں۔














اتوار 10 مئی 2026 